ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رابطہ ہال میں10نومبر کو تعلقہ انتظامیہ کے زیر اہتمام شیر میسور حضرت ٹیپو سلطا ن جینتی پروگرام کا انعقاد

بھٹکل رابطہ ہال میں10نومبر کو تعلقہ انتظامیہ کے زیر اہتمام شیر میسور حضرت ٹیپو سلطا ن جینتی پروگرام کا انعقاد

Thu, 09 Nov 2017 20:15:39    S.O. News Service

بھٹکل:9/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ انتظامیہ ، تعلقہ پنچایت ، بھٹکل بلدیہ اور پٹن پنچایت جالی کےا شتراک سے 10نومبر بروز جمعہ کی صبح 30-9بجے نوائط کالونی میں واقع رابطہ سوسائٹی ہال میں شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان جینتی منائی جانےکی پریس ریلیز کے ذریعے تحصیلدارنے جانکاری دیتے ہوئے کثیر تعداد میں عوام کو شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ٹیپو جینتی کا افتتاح مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گےتو بھٹکل بلدیہ کے صدر محمد صادق مٹاپروگرام کی صدارت کریں گے ۔ جب کہ انجمن ڈگری کالج کے موظف پرنسپال اور کنڑا کے مشہور ادیب و شاعر ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف بزبانِ کنڑا اور مولانا علی میاں اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی اور مجلس ِ اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری حضرت ٹیپو سلطان ؒ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ پروگرام میں ساحلی ترقی بورڈ کی صدر اور کمٹہ کی رکن اسمبلی محترمہ شاردا شٹی ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ،تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیانائک، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ ، ڈی وائی ایس پی شیوکمار سمیت علاقہ کے ایم ایل سی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گے تو پروگرام میں بھٹکل بلدیہ ،ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت ، گرام پنچایت کے صدور، نائب صدور ممبران ،عوامی نمائندے ، معزز شخصیات وغیرہ شرکت کرنے کی مقامی تحصیلدار وی این باڈکر نے جانکاری دی ہے۔


Share: